اقوام متحدہ بچوں کےخلاف اسرائیل کے جنگی جرائم کوفوری روکے، اور فلسطینی بچوں کے تحفظ کے لیے اقدام کرے۔غزہ کے شہری جن میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد مسلسل بمباری کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اپنے گھر اورخاندان کو کھو دینے کے بعد بے آسرہ ہو گئے ہیں۔
کوئی نہیں جانتا کہ جب امریکہ اور اتحادی افواج مل کر بیس برس کی محنت شاقہ کے باوجود طالبان کو زیر نہیں کرسکے اور افغانستان میں ایسا ماحول پیدا نہیں کیا جاسکا جس میں ایک متوازن جمہوری حکومت قائم ہوسکے جو بنیادی انسانی حقوق ، صنفی مساوات اور انتہاپسندی کی روک تھام کے لئے کام کرے
غزہ میں انسانیت کا قتل عام جاری ہے۔ اسرائیل مسلسل بارود برسا رہا ہے، معصوم بچوں سمیت خواتین بھی شہید ہوگئیں، گھر گھر سے جنازے اٹھ رہے ہیں، ہر طرف چیخ و پکار ہے۔ بے بس مائیں بچوں کے جنازے سے لپٹی سسک رہی ہیں۔
دنیا بھر کے لیڈروں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسرائیلی حکومت سے امن و امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران مصری حکومت اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پیدا ہونے والی تازہ ترین کشیدگی کو ختم کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پاکستان سول سوسائٹی فورم کے تحت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مسجد اقصیٰ پر حملے اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی کے نتیجے میں زخمی اور شہید ہونےوالے فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
القدس کی آزادی بہت قریب ہے۔غاصب اسرائیل کی بربادی وہ نوشتہ دیوار ہے جسے کوئی مٹا نہیں سکتا۔القدس کی آزادی کے لیے فلسطینی قوم نے اپنے عزم، حوصلے اور استقامت سے اسرائیل کو اعصابی طور پر شکست دے دی ہے۔
تہران میں بیت المقدس کی آزادی نزدیک ہے کےعنوان کے تحت منعقد کانفرنس میں ناصر ابو شریف کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہم سے کہا تھا کہ قیامت کے دن بیت المقدس کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
آیت اللہ اعرافی نے پوری امت مسلمہ اور خاص طور سے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے اور عالم اسلام کے اولین دشمن کے ساتھ مذاکرات کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں۔
چودہویں صدی کے شیعہ فقیہ، فلسفی، متفکر، قلم کار اور علامہ طباطبائی اور امام خمینی رضوان للہ کے شاگردوں میں سے تھے۔ اپنے دور میں موثرترین شیعہ علماء میں شمار ہوتا تھاو شہید نے غیر اسلامی تفکرات سے جوانوں کو دور رکھنے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا۔
المیادین ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منصورہادی ، سعودی اتحاد اور حزب اصلاح کے جنگجؤوں کے درمیان مآرب میں جاری شدید جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔
اسرائیل کے ساتھ رابطے معمول پر لانے کی سازش دراصل سنچری ڈیل کا ایک حصہ ہے اور بعض عرب ممالک کے غیر جمہوری حکام اس ڈیل کا حصہ بن چکے ہیں۔
تاریخ خود ہی بہترین استاد ہے اور یہ خائن حکام ہمیشہ مسلمانوں کے ذہنوں میں منفور بن کررہیں گے
آیت اللہ تسخیری ایک شیعہ نہیں بلکہ ایک اسلامی شخصیت بن چکے تھے۔ آج میں نے اپنے بڑے بھائی، سچے دوست، مخلص ناصح، اور محکم سہارے کو کھو دیا ہے۔ وہ برادری کے حقوق ادا کرنے کی بہت زیادہ تاکید فرماتے تھے
حجت الاسلام ابراہیم رازی نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رھبری اور عالمی جلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شہریاری سمیت وحدت اور تقریب کے میدان میں سرگرم دیگر تمام شخصیات کی خدمت میں تعزیت پیش کی
انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشنز یونین کی سربراہ زہرا الہیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم آیت اللہ تسخیری نے اپنی پوری زندگی اسلامی وحدت کے لئے صرف کردی اور ان کا اس دنیا سے چلے جانا عالم اسلام اور عالم تشیع کے لئے کسی نقصان سے کم نہیں ہے
اپنے بیانیہ کا آغاز حدیث شریف قال رسول الله (ص) اذا مات المومن الفقیه ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری نے مسلمانون کے درمیان وحدت اور قربت کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کی۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی شورائے عالی کے سربراہ آیت اللہ تسخیری کو قم المقدسہ میں سپرد خاک کردیا گیا